کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہِ بھٹو کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ شاہراہِ بھٹو پہنچے جہاں انہوں نے اس نئی سڑک کا معائنہ کیا۔
افتتاح کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس سڑک پر پہلا افتتاحی سفر کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی خود ڈرائیو کر کے انہیں نو تعمیر شدہ شاہراہ کا دورہ کروایا۔ یہ منصوبہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے۔