دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران بھکاریوں کے خلاف سخت مہم جاری ہے، جس کے نتیجے میں 127 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد کیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے گداگروں کے خلاف سخت کارروائیاں کیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دبئی میں 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسداد گداگری مہم کے مؤثر اقدامات کی بدولت گداگروں کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
رمضان کے دوران سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور مشتبہ مقامات پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے تاکہ اس غیر قانونی عمل کو روکا جا سکے۔