اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے 24 مارچ سے 28 مارچ 2025 تک کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا ہے۔ اس دوران مختلف رجسٹریز میں مجموعی طور پر چار بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔
دوسرا بینچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بھی شامل ہیں۔تیسرے بینچ کی سربراہی جسٹس نعیم اختر افغان کریں گے، جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔
چوتھے بینچ کی سربراہی جسٹس سردار طارق مسعود کریں گے، جس میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تین بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ پہلا بینچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا۔ دوسرے بینچ میں جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے۔ تیسرے بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عامر فاروق شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تین بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ پہلے بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔
دوسرے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہوں گے۔ تیسرے بینچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد شفیع صدیقی ہوں گے۔سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے لیے ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد بھی شامل ہوں گے۔