Wed, September 16, 2026

ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان کل، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع

ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان کل، سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ملک کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اپنے دورے کے دوران جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہیں گے اور اس سلسلے میں پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم  شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و استحکام، خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سفارتی حلقوں کے مطابق یہ دورہ دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ٹیگز: