Wed, September 16, 2026

امریکی حمایت سے متعلق بھارتی توقعات متاثر، عالمی سیاست میں نئی دہلی کو چیلنجز کا سامنا

امریکی حمایت سے متعلق بھارتی توقعات متاثر، عالمی سیاست میں نئی دہلی کو چیلنجز کا سامنا

نئی دہلی: بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی منظرنامے میں بھارت کو سفارتی مشکلات کا سامنا ہے اور امریکا کے ساتھ اس کی شراکت داری سے متعلق توقعات بھی بدلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈو پیسفک خطے سے لے کر عالمی سطح تک بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست نے بھارت کے لیے نئی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔ جریدے کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے امریکا کو ایک اہم تزویراتی شراکت دار کے طور پر دیکھا، تاہم حالیہ عالمی حالات میں اس تعلق کے مستقبل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی عالمی سطح پر اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں کو مختلف سفارتی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا ہے۔ بدلتی ہوئی عالمی صف بندیوں کے باعث بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کے حصول کے لیے نئی حکمت عملی اپنانا پڑ سکتی ہے۔

مبصرین کے مطابق امریکا، چین اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی مسابقت کے تناظر میں بھارت کے لیے متوازن سفارتی تعلقات برقرار رکھنا ایک اہم امتحان بن چکا ہے۔

ٹیگز: