Wed, September 16, 2026

ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان امریکی حملوں پر تبادلہ خیال

ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان امریکی حملوں پر تبادلہ خیال

تہران/لندن: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے اتوار کے دن ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں ایران پر امریکی حملوں کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

عراقچی نے امریکی کارروائی کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کہا۔

امریکا نے اتوار کے روز ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا، جنہیں مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فردو کی جوہری تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

دونوں وزراء نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی مذاکرات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگز: