Wed, September 16, 2026

 بارشوں کا سلسلہ برقرار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

 بارشوں کا سلسلہ برقرار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ


لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ نشیبی مقامات متاثر ہونے لگے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش کے بعد معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ جلال پور بھٹیاں میں شدید بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مانسہرہ میں مسلسل چوتھے روز بارش جاری ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاوڈ برسٹ کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ جھیل روڈ پر موجود سیاحوں کی 800 سے زائد جیپوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر ہری پور میں شدید بارشوں کے باعث برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہو گیا ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: