Wed, September 16, 2026

  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سیریز بچانے کا وقت آ گیا

  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سیریز بچانے کا وقت آ گیا

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج پھر آمنے سامنے ہوں گی، جب شام پانچ بجے ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ اگر گرین شرٹس یہ میچ ہار گئے، تو تین میچوں کی سیریز بنگلہ دیش کے نام ہو جائے گی۔ لیکن اگر پاکستان آج جیت گیا، تو سیریز 1-1 سے برابر ہو جائے گی اور فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ بنگلہ دیش نے 111 رنز کا آسان ہدف صرف 3 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا تھا، اور اب انہیں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

ٹیگز: