Wed, September 16, 2026

بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد : اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج صبح 11 بجے اسپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ سے بھی اوپر جا چکی ہے۔ ممکنہ خطرے کے پیش نظر راول ڈیم کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیم کے قریبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، کیونکہ پانی کا بہاؤ کسی بھی وقت مزید تیز ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: