Wed, September 16, 2026

غزہ میں جنگ ختم ہونے کے قریب، امریکہ کی قیادت میں امن کی کوششیں جاری:امریکی صدر

غزہ میں جنگ ختم ہونے کے قریب، امریکہ کی قیادت میں امن کی کوششیں جاری:امریکی صدر

ڈیووس :امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ  غزہ میں جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، اور حماس اگر ہتھیار نہیں ڈالتی تو اسے تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور فوج قرار دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے ڈیووس میں "غزہ بورڈ آف پیس" تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر 8 جنگیں روکی ہیں اور کئی ناممکن کام مکمل کیے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کروڑوں زندگیاں بچائی گئی ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے تعلقات پر بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔ غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کے لیے متعدد ممالک دلچسپی رکھتے ہیں، اور صدر نے بورڈ میں شامل تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: