Wed, September 16, 2026

اقوامِ متحدہ کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش، مذاکرات کی اپیل

اقوامِ متحدہ کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش، مذاکرات کی اپیل

نیویارک : اقوامِ متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے سفارت کاری کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی نقل و حرکت، جنگی مشقیں اور بحری موجودگی میں اضافہ، عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

ایران نے گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کو ایک خط میں خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کسی قسم کی جارحیت کی تو وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا، اور اس کے نتیجے کی تمام ذمے داری امریکا پر ہوگی۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، امریکا کا دوسرا بیڑا "جیرالڈ فورڈ" لڑاکا طیاروں کے ساتھ بحیرہ روم میں پہنچ چکا ہے، جبکہ پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیارے پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا مقصد ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانا ہوگا، اور امریکی فوج ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔

ٹیگز: