Wed, September 16, 2026

دریائے سندھ اور ستلج میں سیلابی صورتحال، بستیاں زیرِ آب، درجنوں خاندان متاثر

دریائے سندھ اور ستلج میں سیلابی صورتحال، بستیاں زیرِ آب، درجنوں خاندان متاثر

تونسہ / قصور :دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر شدید کٹاؤ کے باعث تین بستیاں مکمل طور پر دریا برد ہو گئیں، جبکہ 90 سے زائد مکانات پانی میں بہہ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں درجنوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یونین کونسل مور جھنگی، ریتڑہ، ڈونہ اور سونرہ سمیت آس پاس کے 100 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ وسیع زرعی رقبے کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس سے فصلیں تباہ اور کسان معاشی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ پانی کی مسلسل بلند ہوتی سطح کے باعث قصور کے کم از کم 15 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں تاہم متاثرین کو فوری امداد اور بحالی کے اقدامات کی شدید ضرورت ہے۔

ٹیگز: