Wed, September 16, 2026

سندھ ہائیکورٹ نے ساحر حسن کی ضمانت درخواست آئینی بینچ میں منتقل کر دی، 24 اپریل کو سماعت ہوگی

سندھ ہائیکورٹ نے ساحر حسن کی ضمانت درخواست آئینی بینچ میں منتقل کر دی، 24 اپریل کو سماعت ہوگی

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کو آئینی بینچ کے دائرہ سماعت میں قرار دے دیا ہے اور اس کی سماعت 24 اپریل 2025 کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم کی درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت آتی ہے جس میں بنیادی حقوق سے متعلق معاملات آئینی بینچ میں سنے جاتے ہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ ساحر حسن فی الحال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس کے قبضے سے 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی۔ اس سے قبل 22 فروری 2025 کو کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے ساحر حسن کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا کہ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ساحر حسن نے انکشاف کیا کہ وہ 13 سال سے ویڈ کا عادی تھا اور دو سال قبل اس نے منشیات کی فروخت شروع کی۔ اس کا کاروبار اسنیپ چیٹ کے ذریعے چلتا تھا اور پاکستان کی دو بڑی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے منشیات منگوائی جاتی تھیں۔

ٹیگز: