Wed, September 16, 2026

غزہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم کر دے گا، ٹرمپ

غزہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم کر دے گا، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ اسرائیل کو غزہ میں دوبارہ داخل ہونے اور حماس کو مکمل طور پر مٹانے کا حکم دے سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ حماس اس کا احترام کرے گا۔ تاہم، اگر ایسا نہ ہوا تو انہیں کارروائی کرنا پڑے گی۔

صدر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو مکمل طور پر ختم کر سکتی ہے، لیکن فی الحال ان کی ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس نے ابھی تک 28 یرغمالیوں میں سے زیادہ تر کی لاشیں واپس نہیں کیں، جو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اسرائیل دوبارہ غزہ کی گلیوں میں ہوگا اور حماس کو سخت سبق سکھایا جائے گا۔

ٹیگز: