Wed, September 16, 2026

رمضان میں افطاری میں کتنی کھجوریں کھانی چاہئیں؟ اے آئی نے جواب دے دیا

رمضان میں افطاری میں کتنی کھجوریں کھانی چاہئیں؟ اے آئی نے جواب دے دیا

کیلیفورنیا:رمضان کے مہینے میں افطار کے آغاز کے لیے کھجور کو ترجیح دی جاتی ہے، جو کہ ایک صحت مند انتخاب ہے۔ لیکن کتنی کھجوریں کھانی چاہیے؟ اس سوال کا جواب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے کہا کہ افطاری کے دوران تین سے پانچ کھجوریں کھانا صحت کے لیے بہتر ہے۔

    قدرتی شکر کی موجودگی روزے کے دوران توانائی کی فراہمی میں مدد دیتی ہے۔    کھجور میں فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور اگلے روزے کے دوران بھوک کو کم کرتا ہے۔    اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں

    بوڑھے افراد اور موٹاپے کے شکار افراد کو افطاری میں کھجور کم مقدار میں کھانی چاہیے۔     کھجور کا زیادہ استعمال کرنے سے کیلوریز کا اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے اس پر احتیاط کرنی چاہیے۔ماہرین کے مطابق کھجور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، خاص طور پر بھیگی کھجور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی سکس کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

ٹیگز: