Wed, September 16, 2026

جعلی واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار! پی ٹی اے کی صارفین کو سکیورٹی وارننگ

جعلی واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار! پی ٹی اے کی صارفین کو سکیورٹی وارننگ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو ایسے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہو جائے گا، یا پھر کسی جعلی سیکیورٹی تصدیق کے لیے لنک پر کلک کرنے کو کہا جاتا ہے۔

پی ٹی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے پیغامات کو فوراً بلاک اور رپورٹ کریں۔ اس کے علاوہ، اپنی سیکیورٹی کے لیے ٹو سٹیپ ویری فکیشن لازمی فعال کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق ان پیغامات میں اکثر مشکوک لنکس ہوتے ہیں، جن پر کلک کرنے سے صارف کا ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے اور اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے کبھی اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجے جاتے۔

ٹیگز: