Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ پر نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات روکنے کے لیے نیا فیچر تیار کیا جا رہاہے

واٹس ایپ پر نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات روکنے کے لیے نیا فیچر تیار کیا جا رہاہے

کیلیفورنیا:  واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات کو روک سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق، یہ نیا فیچر ایسے پیغامات کو براہ راست ٹیکسٹ کی شکل میں ظاہر ہونے سے روکے گا۔ اس کے بجائے، یہ پیغامات درخواست کی شکل میں آئیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے انسٹاگرام پر نامعلوم افراد سے آنے والے میسیجز درخواست کے طور پر آتے ہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے پرائیویسی سیٹنگز میں شامل ہوگا اور صارفین کو اسے فعال کرنے کے لیے اپنی سیٹنگز میں جا کر اس آپشن کو آن کرنا ہوگا۔ ایک بار یہ فیچر فعال ہو جانے کے بعد، صارفین کو نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات کی اطلاع درخواست کے طور پر ملے گی، جس کے بعد وہ فیصلہ کر سکیں گے کہ ان پیغامات کو قبول کرنا ہے یا نہیں۔

اس وقت، واٹس ایپ پر پہلے ہی ایسے نمبروں سے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت ملتی ہے جو آپ کے فون کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔ اسی طرح، یہ نیا فیچر بھی نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات کو درخواست کی صورت میں ظاہر کرے گا، تاکہ آپ انہیں اپنے مطابق منظم کر سکیں۔

فی الحال، واٹس ایپ کے ماہرین اس فیچر پر کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ یہ فیچر جلد آزمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا، جس کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: