کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 'سپر ایٹ' مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ یہ اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تیاریاں متاثر: کولمبو میں شدید بارش کے باعث قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا، جبکہ نیوزی لینڈ کو بھی ٹریننگ ادھوری چھوڑنی پڑی۔ آج کے میچ میں بھی بارش کا قوی امکان ہے، جس کی وجہ سے ٹاس کا کردار انتہائی اہم ہو گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کا کہنا ہے کہ سری لنکن کنڈیشنز میں پاکستانی سپنرز کیویز کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوں گے۔