Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح ،صدر زرداری کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح ،صدر زرداری کی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر نے کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا مظہر ہے اور یہ کامیابی قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔

صدر زرداری نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا، جن کی محنت نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو ممکن بنایا۔

ٹیگز: