Wed, September 16, 2026

پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند، لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کی تاخیر

پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز بند، لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کی تاخیر

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ میں بہت کمی آ گئی ہے جس کی وجہ سے کئی موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم 2، لاہور سے سمندری تک موٹروے ایم 3، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ایم 4 بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ دھند میں سفر کرنے کے لیے سب سے محفوظ وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے، اس دوران سفر کرنا زیادہ محفوظ ہو گا۔ اس کے علاوہ، قومی شاہراہ پر بھی سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں دھند موجود ہے، جہاں حدِ نگاہ صفر سے 100 میٹر تک محدود ہو چکی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔ لاہور سے دبئی، سعودی عرب اور ابو ظہبی جانے والی پروازوں میں تاخیر ہو گئی ہے، اور لاہور سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں بھی 7 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو چکی ہے۔

ٹیگز: