Wed, September 16, 2026

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ 366 رنز پر 8 وکٹیں، پاکستان پر 195 رنز کی برتری

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ 366 رنز پر 8 وکٹیں، پاکستان پر 195 رنز کی برتری

لیڈز: پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے اور 195 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، تاہم انگلینڈ کے مڈل آرڈر کی عمدہ بیٹنگ نے میزبان ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا تھا۔ انگلینڈ کو اب دو وکٹیں باقی ہیں اور وہ تیسرے روز اپنی اننگز کو مزید آگے بڑھائے گا۔

ٹیگز: