Wed, September 16, 2026

خراب نتائج پر سخت کارروائی کا فیصلہ، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

خراب نتائج پر سخت کارروائی کا فیصلہ، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جماعت نہم اور دہم کے امتحانات میں خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولز اور اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ناقص نتائج دینے والے اسکولوں اور اساتذہ کی مکمل فہرستیں تیار کی جائیں تاکہ ان کے خلاف مناسب قانونی اور انتظامی کارروائی کی جا سکے۔

رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ خراب نتائج پر اساتذہ کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا، جبکہ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے اچھی کارکردگی پر اساتذہ کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اپنے ضلع اور تحصیل کے سکولز میں احتساب کریں گے تاکہ ایک مثال قائم کی جا سکے۔

وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہر ادارے اور استاد کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔