کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے.
شہر کے علاقوں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، صفورا چورنگی، گلشنِ معمار، گلستانِ جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جبکہ ساحلی پٹی کے قریبی علاقوں جیسے مبارک ویلیج، ہاکس بے، گلشنِ حدید اور ماڑی پور میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔