Wed, September 16, 2026

پاکستان میں کرپٹو بینکنگ پر 8 سالہ پابندی ختم

پاکستان میں کرپٹو بینکنگ پر 8 سالہ پابندی ختم

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 برس سے نافذ پابندی ختم کر دی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ اب ملک کے بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے باقاعدہ اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جو مالیاتی نظام میں ایک اہم پالیسی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق اس فیصلے سے قبل کرپٹو فِرمز کا بینکاری شعبے سے کوئی رسمی رابطہ موجود نہیں تھا اور یہ ادارے زیادہ تر غیر منظم طریقے سے کام کر رہے تھے۔

بلال بن ثاقب نے واضح کیا کہ بینکوں کو کرپٹو ٹریڈنگ یا سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہ نہ تو اپنے فنڈز اور نہ ہی صارفین کے رقوم سے کرپٹو خرید سکیں گے اور نہ ہی اسے اپنے پاس رکھ سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد کرپٹو سرگرمیوں کو ریگولیٹڈ نظام کے تحت لانا، مالی شفافیت کو بہتر بنانا اور بینکاری شعبے میں نگرانی کے عمل کو مضبوط کرنا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: