Wed, September 16, 2026

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد : پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس تقریب میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے شرکت کی۔

یادداشتوں میں ثقافتی تعاون، قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام اور مشترکہ کاروباری کونسل کے قیام جیسے اہم امور پر دستخط کیے گئے۔ ان یادداشتوں کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اس موقع پر پاکستان کے گرمجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اسحاق ڈار نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، اور پاکستان میں موجود یو اے ای کے سرمایہ کاروں اور ورک فورس کا کردار اہم ہے۔

ٹیگز: