Wed, September 16, 2026

طلحہ انجم کی بھارتی پرچم واقعے پر وضاحت ، قوم سے معافی مانگ لی

طلحہ انجم کی بھارتی پرچم واقعے پر وضاحت ، قوم سے معافی مانگ لی

کراچی : نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم ہاتھ میں رکھنے والے پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

طلحہ انجم نے بتایا کہ وہ بھارتی پرچم لہرانے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے بلکہ ایک مداح نے اسے انہیں تھما دیا تھا، جسے انہوں نے احتراماً اپنے کاندھے پر رکھ لیا۔ بعد میں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ پر تنقید شروع ہو گئی۔

انہوں نے کہامیں نے پرچم لہرایا نہیں بلکہ اپنے کاندھے پر رکھا۔ اس وقت میں اپنے گانے ’کون طلحہ‘ پر پرفارم کر رہا تھا اور بھارتی ریپر بھی میرے ساتھ موجود تھے۔ میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔

طلحہ انجم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس واقعے پر وہ قوم سے غیر مشروط معافی چاہتے ہیں۔

ٹیگز: