Wed, September 16, 2026

ٹک ٹاک کا نیا فیچر: اے آئی مواد کی شرح کم کرنے کا آپشن

ٹک ٹاک کا نیا فیچر: اے آئی مواد کی شرح کم کرنے کا آپشن

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین کو اپنی فیڈ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کردہ مواد کی مقدار کم کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق، یہ فیچر کچھ ہفتوں تک آزمائشی طور پر چلایا جائے گا اور پھر اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم پر اس وقت ایک ارب سے زیادہ اے آئی ویڈیوز موجود ہیں، اور اس فیچر کا مقصد صارفین کو یہ اختیار دینا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ مواد کو زیادہ یا کم دیکھ سکیں۔ یورپ میں ٹک ٹاک کی پبلک پالیسی آفیسر، جیڈ نیسٹر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ صارفین اے آئی سے تیار کردہ مواد کو پسند کرتے ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس پر قابو پا سکیں کہ وہ کتنی بار اے آئی ویڈیوز دیکھیں۔

یہ اعلان یورپین ٹرسٹ اینڈ سیفٹی فورم کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں ٹک ٹاک نے بتایا کہ روزانہ 10 کروڑ سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں، اور اے آئی ویڈیوز کی شرح بہت زیادہ نہیں ہے۔ اس نئے فیچر میں صارفین "منیج ٹاپکس" سیٹنگز کے ذریعے اپنی فیڈ میں موجود اے آئی مواد کی مقدار کو کنٹرول کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز کے مطابق، اگر کوئی ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی ہو تو اسے واضح طور پر "اے آئی لیبل" کے ساتھ نشان زد کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح عوامی شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر پابندی عائد کی جاتی ہے، اور اگر کسی ویڈیو پر لیبل نہ لگایا جائے تو اسے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کی پروگرام منیجمنٹ ٹیم کی سربراہ بری پیگم نے کہا کہ مواد کی جانچ پڑتال میں انسانوں کا کردار ضروری ہے، لیکن اے آئی ٹولز کی مدد سے زیادہ نقصان دہ مواد کو فوراً ہٹایا جا سکتا ہے۔اس فیچر سے ٹک ٹاک صارفین کو اپنی فیڈ کو زیادہ ذاتی نوعیت کا بنانے کا موقع ملے گا اور وہ اپنی پسند کے مطابق مواد کی مقدار میں تبدیلی کر سکیں گے۔

ٹیگز: