Wed, September 16, 2026

امریکی جنگی طیاروں کی میزبانی سے انکار: سری لنکا کا اپنی سرزمین فوجی مقاصد کے لیے دینے سے دوٹوک فیصلہ

امریکی جنگی طیاروں کی میزبانی سے انکار: سری لنکا کا اپنی سرزمین فوجی مقاصد کے لیے دینے سے دوٹوک فیصلہ

کولمبو: سری لنکا نے خطے میں جاری عالمی کھینچا تانی کے باوجود اپنی خود مختار پالیسی پر قائم رہتے ہوئے امریکی جنگی طیاروں کو اپنے ایئرپورٹ پر اڈہ دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں اس اہم فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے حکومتی موقف واضح کر دیا۔
صدر انورا کمارا کے مطابق، امریکہ نے رواں سال مارچ کے آغاز میں سری لنکا سے رابطہ کیا تھا اور درج ذیل مطالبات پیش کیے تھے۔ امریکہ اپنے 2 جدید جنگی طیارے سری لنکا کے مٹالا ایئرپورٹ پر تعینات کرنا چاہتا تھا۔ان طیاروں پر خطرناک اینٹی شپ میزائل نصب تھے، جو بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 امریکی منصوبہ بندی کے تحت ان طیاروں کو افریقی ملک جبوتی میں قائم امریکی فوجی اڈے سے منتقل کر کے سری لنکا لایا جانا تھا۔
صدر ڈسانائیکے نے ارکانِ پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکی درخواست پر غور کرنے کے بعد حکومت نے اسے واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مٹی کو کسی بھی غیر ملکی طاقت کی فوجی مہم جوئی یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگز: