Wed, September 16, 2026

غزہ: اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

غزہ: اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا غیر ملکی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

غزہ : غزہ کے علاقے دیر البلح میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ایک غیر ملکی اہلکار ہلاک ہو گیا، جب کہ پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کو دیر البلح کے شہدائے الاقصیٰ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو غیر مصدقہ رپورٹس پر محتاط رہنا چاہیے۔ عرب میڈیا اور عالمی نیوز ایجنسیوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں زخمیوں کو اقوام متحدہ کی گاڑی اور ایمبولینس میں اسپتال لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔

غزہ کے سرکاری حکام نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو نشانہ بنانے کی ایک منظم کوشش قرار دیا ہے، تاکہ فلسطینی عوام کی مدد روک سکیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حملے پر واضح اور سخت موقف اختیار کرے اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔

ٹیگز: