Wed, September 16, 2026

 اینڈی برنہم نے برطانوی وزارت عظمیٰ سنبھال لی، کنگ چارلس نے حکومت بنانے کی دعوت دے دی

 اینڈی برنہم نے برطانوی وزارت عظمیٰ سنبھال لی، کنگ چارلس نے حکومت بنانے کی دعوت دے دی

لندن:اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچ کر وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سے قبل بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کے دوران برطانوی بادشاہ نے انہیں حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی، جسے اینڈی برنہم نے قبول کرلیا۔

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیراعظم بن گئے ہیں، جبکہ گزشتہ 10 برسوں میں وہ ملک کے ساتویں وزیراعظم ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے برطانوی سیاست میں اصلاحات، معاشی استحکام اور قومی اتحاد کو اپنی ترجیحات قرار دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سیاست کو محدود دائرے سے نکال کر عوامی شمولیت اور باہمی تعاون کی بنیاد پر آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ دنیا کو دکھایا جائے گا کہ برطانیہ اپنا استحکام بحال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اینڈی برنہم نے ملک کے لیے نئے معاشی ماڈل کی تیاری، تعلیمی نظام میں بہتری اور نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی لاگت کا شفاف انداز میں تخمینہ پیش کیا جائے گا۔

نئے برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ رواں سال کے اختتام تک برطانیہ کے لیے ایک نیا 10 سالہ قومی منصوبہ پیش کیا جائے گا، جو ملک کی مستقبل کی سمت کا تعین کرے گا۔

ٹیگز: