Wed, September 16, 2026

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار، فٹ پاتھ اور بیوٹیفکیشن لازمی

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار، فٹ پاتھ اور بیوٹیفکیشن لازمی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور سہولیات کو لازمی قرار دیا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ ہر منصوبے میں بیوٹیفکیشن پلان شامل ہو، گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اور اسٹریٹ لائٹس بروقت نصب ہوں۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ منصوبوں کے ساتھ فٹ پاتھ کی بروقت تعمیر لازمی ہوگی تاکہ بعد میں سڑکیں نہ کھودی جائیں۔

لاہور میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمام محکمے منصوبے مکمل ہونے کے بعد سڑکوں میں اضافی کھدائی نہ کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فائرسسٹم کا آڈٹ کیا جائے، نئے ایس او پیز مرتب کیے جائیں، اور تمام مین ہولز سڑک کی سطح کے برابر اور یکساں معیار کے ہوں۔

ٹیگز: