Wed, September 16, 2026

غزہ میں سکیورٹی استحکام کے لیے عالمی سطح پر اہم پیش رفت، پانچ ممالک نے فوج بھیجنے کا وعدہ کردیا

غزہ میں سکیورٹی استحکام کے لیے عالمی سطح پر اہم پیش رفت، پانچ ممالک نے فوج بھیجنے کا وعدہ کردیا

غزہ : غزہ میں سکیورٹی کے استحکام کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پانچ ممالک نے غزہ سٹیبلائزیشن فورس کے لیے اپنی فوجیں بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس اجلاس میں اس کا اعلان کیا گیا۔ امریکی فوجی افسر نے بتایا کہ انڈونیشیا کو غزہ استحکام فورس کا نائب کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، اور یہ عرب ملک کی پہلی فوجی شمولیت ہے۔ مراکش نے بھی غزہ کی فورس میں اپنی فوج بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس فورس کے لیے 20 ہزار اہلکاروں کی تعداد ہدف رکھی گئی ہے، اور انڈونیشیا نے 8 ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ البانیہ، قازقستان اور کوسووو نے بھی اس فورس کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں، مصر اور اردن نے غزہ میں پولیس کی تربیت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس اجلاس میں غزہ کے لیے ایک سکیورٹی منصوبہ بھی پیش کیا گیا، جس کے تحت رفاہ شہر کی تین سال میں ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کی جائے گی، 200 ہوٹل بنائے جائیں گے، اور 12 ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ 20 ہزار اضافی سکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔

ٹیگز: