Wed, September 16, 2026

طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے خوشخبری، اسکوٹی اسکیم متعارف

طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے خوشخبری، اسکوٹی اسکیم متعارف

کراچی:سندھ حکومت نے صوبے کی خواتین کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں روزمرہ آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے امیدوار کا سندھ کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے، جبکہ وہ کسی تعلیمی ادارے سے وابستہ طالبہ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونی چاہیے۔ مزید یہ کہ درخواست گزار کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس موجود ہونا لازمی ہے۔

الیکٹرک اسکوٹیز کی تقسیم ایک منصفانہ قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی، جس کی نگرانی میڈیا کے نمائندے کریں گے۔ کامیاب امیدوار اسکوٹی حاصل کرنے کے بعد 7 سال تک اسے فروخت کرنے کی مجاز نہیں ہوں گی۔

اس سہولت سے مستفید ہونے کی خواہشمند خواتین اسکیم کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتی ہیں۔

ٹیگز: