Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ کچھ شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اسلام آباد اور آس پاس کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اور گلگت بلتستان و کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی اور موسم خشک رہے گا۔

ٹیگز: