Wed, September 16, 2026

فیصل رحمان کا ہانیہ عامر کے ڈمپل سے منفرد دعویٰ

فیصل رحمان کا ہانیہ عامر کے ڈمپل سے منفرد دعویٰ

کراچی :پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ ان کے ڈمپلز ہانیہ عامر کے ڈمپلز سے زیادہ مشہور ہیں کیونکہ وہ انڈسٹری میں طویل عرصے سے موجود ہیں جبکہ ہانیہ ابھی نئی ہیں۔

فیصل نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپلز ہیں، جن میں سے ایک گہرا اور دوسرا وزن بڑھنے پر نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ڈمپلز کی وجہ سے بڑی عمر کی خواتین بھی ان کی مداح ہیں۔

اداکار نے بچپن میں بھارت جانے اور بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کے بارے میں بھی بتایا، تاہم پاکستانی ہونے کی وجہ سے انہیں مواقع کم ملے۔

شادی نہ کرنے کے حوالے سے فیصل رحمان نے کہا کہ وہ آزادی کو ترجیح دیتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: