Wed, September 16, 2026

غزہ میں اسرائیلی بر بریت جاری ، مزید 50 فلسطہینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بر بریت جاری ، مزید 50 فلسطہینی شہید

غزہ : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شمالی غزہ میں حملوں کی وجہ سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

اسی دوران جنوبی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیل اور اردن کی سرحد پر بھی فائرنگ ہوئی جس میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔

مزید برآں، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے چھ اسلحے کے ذخائر پر بمباری کی ہے۔یہ تمام واقعات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگز: