Wed, September 16, 2026

پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کی معاونت کے خاتمے پر تاریخی معاہدہ — پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کی معاونت کے خاتمے پر تاریخی معاہدہ — پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کی معاونت کے خاتمے سے متعلق اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور تزویراتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کے اس واضح مؤقف کی جیت ہے جس میں افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پوزیشن آف سٹرینتھ سے کیا گیا، جہاں افواجِ پاکستان نے زمینی سطح پر مؤثر اقدامات کے بعد مذاکرات کا عمل شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق، معاہدے کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں تاکہ افغانستان کو چہرہ بچانے کا موقع دیا جا سکے۔

پاکستان کے مطابق، افغان سرزمین سے دہشت گردی کی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے وفود 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اس معاہدے سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہوئی ہے، جس کی پاکستان مخالف سرگرمیاں ناکام ہو گئی ہیں۔

ٹیگز: