Wed, September 16, 2026

ایٹمی پروگرام پر 10سالہ معاہدے کا وقت پورا ہوگیا ، اب آزاد ہیں: ایران

ایٹمی پروگرام پر 10سالہ معاہدے کا وقت پورا ہوگیا ، اب آزاد ہیں: ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ 2015 میں ہونے والے عالمی ایٹمی معاہدے کا 10 سالہ عرصہ مکمل ہو چکا ہے اور اب وہ اس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کا پابند نہیں ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز اس معاہدے کی تمام شرائط کی مدت ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد ایران پر یہ معاہدہ لاگو نہیں رہے گا۔ تاہم، ایران نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ وہ اب بھی عالمی سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں—امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین—کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی، جبکہ اس کے بدلے میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کر دی گئی تھیں۔تاہم، 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے امریکہ کو نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کی سرگرمیاں دوبارہ بڑھا دیں۔

ٹیگز: