کیلفورنیا : فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین میٹا کی اے آئی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فون کی کیمرہ رول میں موجود تصاویر ایڈٹ کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی صرف امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو فیس بک کی سیٹنگز میں جا کر ایک آپشن کو فعال کرنا ہوگا، جس سے میٹا اے آئی کو تصاویر ایڈٹ کرنے کی اجازت ملے گی۔ اس کے بعد صارفین ایڈٹ کی گئی تصاویر کو فیس بک فیڈ اور اسٹوریز پر شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے "Camera roll sharing suggestions" کے تحت "cloud processing" کا آپشن چالو کرنا ہوگا۔ اس کے ذریعے آپ کی تصاویر اے آئی کی مدد سے ایڈٹ کی جائیں گی۔ اگر آپ چاہیں تو اس فیچر کو کسی بھی وقت بند بھی کر سکتے ہیں۔
میٹا نے یہ بھی بتایا کہ صارف کی تصاویر کو اشتہاری مقاصد یا سسٹم کی بہتری کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا جب تک کہ صارف خود ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔