Wed, September 16, 2026

اسرائیل کا غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ

اسرائیل کا غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ

غزہ: اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رفح بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے مغویوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک کو نافذ کرنے پر منحصر ہوگا۔

اس دوران، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے گا۔ اس کے باوجود، اسرائیل کا موقف ہے کہ جب تک حماس اس عمل میں تعاون نہیں کرتا، بارڈر کھولنے پر غور نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے ضلع طائر میں ایک شخص کو شہید کر دیا۔ اس سے پہلے ایک فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچے اور 3 خواتین سمیت 11 افراد شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ اور لبنان میں متعدد شہریوں کی ہلاکت کا سبب بن چکا ہے، اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔

ٹیگز: