Wed, September 16, 2026

سونا مزید مہنگا، ملکی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت نئی بلندی پر

سونا مزید مہنگا، ملکی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت نئی بلندی پر

کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 7,900 روپے بڑھ گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6,773 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نیا ریٹ 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 79 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,092 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ٹیگز: