اسلام آباد: وزیر ماحولیات مصدق ملک نے بتایا کہ گزشتہ چار سیلابوں میں 4 ہزار 700 ہلاکتیں اور 4 کروڑ افراد بے گھر ہوئے۔ حالیہ سیلاب میں تقریباً 31 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت 300 دن کا مون سون پلان مرتب کر رہی ہے اور ارلی وارننگ سسٹم ضلع و تحصیل کی سطح پر فعال ہوگا۔
مصدق ملک نے مزید کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہونی چاہیے اور عوام کے دکھ درد کا مقدمہ ہے۔