Wed, September 16, 2026

گوگل کا سرچ انجن کے ہوم پیج پر نیا فیچر متعارف کرانے کا امکان

گوگل کا سرچ انجن کے ہوم پیج پر نیا فیچر متعارف کرانے کا امکان

گوگل اپنے سرچ انجن میں بڑی تبدیلی کرنے جا رہا ہے۔ مشہور بٹن "I'm Feeling Lucky" جو برسوں سے گوگل کے ہوم پیج کا حصہ رہا ہے، اب اس کی جگہ ایک نیا آپشن "AI Mode" لے رہا ہے۔

اس نئے موڈ پر کلک کرنے سے صارفین کو گوگل کے جیمنائی (Gemini) اے آئی سسٹم پر مبنی ایک نئے سرچ تجربے میں لے جایا جائے گا۔ وہاں تلاش کرنے کا انداز عام طریقے سے ہٹ کر ہوگا — یعنی صرف نتائج دکھانے کے بجائے، گوگل خود آپ کے سوالات کو سمجھ کر تفصیل سے جواب دے گا، جیسے آپ کسی ماہر سے بات کر رہے ہوں۔

رپورٹس کے مطابق، گوگل نے یہ فیچر امریکا میں کچھ مخصوص صارفین کے لیے آزمانا شروع کر دیا ہے۔ گوگل کی طرف سے ابھی اس بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا، لیکن امکان ہے کہ جلد ہی کمپنی اس فیچر کو سب کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کرے گی۔

یہ قدم گوگل کی طرف سے واضح اشارہ ہے کہ اب وہ مصنوعی ذہانت (AI) کو اپنے سرچ انجن کا مرکزی حصہ بنانے جا رہا ہے۔ "جیمنائی" سسٹم دراصل گوگل کی نئی AI ٹیکنالوجی ہے جو آپ کے سوالات کے جوابات بہتر انداز میں، زیادہ گہرائی کے ساتھ دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

ٹیگز: