لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے بھی اس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، عید الفطر کے موقع پر تین تعطیلات ہوں گی، جو 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک ہوں گی۔
پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کی پیروی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب، ماہرین فلکیات نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 روز کا ہوگا اور عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تاہم، اگر رمضان کے 30 روزے مکمل ہوتے ہیں تو عید الفطر یکم اپریل کو ہو گی۔