Wed, September 16, 2026

پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد : پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، رمضان کے مہینے میں یہ جارحیت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اس سے پورے خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور غزہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرے۔

ٹیگز: