اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مجوزہ 7 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث عام ملازم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کیا جائے۔