Wed, September 16, 2026

مشکل وقت میں وینزویلا کے ساتھ ہیں، اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ کو پیغام

مشکل وقت میں وینزویلا کے ساتھ ہیں، اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ کو پیغام



اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسنسیا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے فیلکس پلاسنسیا کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وینزویلا میں آنے والے حالیہ زلزلوں پر پاکستان کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین سے ہمدردی رکھتا ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے ہمدردی، حمایت اور انسانی امدادی جذبے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: