Wed, September 16, 2026

شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ

شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، علاج کے لیے امریکہ روانہ

ممبئی :بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ انہیں کمر اور پٹھوں میں چوٹیں لگیں، جس کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے ان کا علاج کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے انہیں چھ ہفتوں کا آرام تجویز کیا ہے اور احتیاطی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے۔ بہتر علاج اور مکمل فزیوتھراپی کے لیے شاہ رخ خان مزید علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

اداکار کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان امریکہ میں موجود ہے اور شاہ رخ خان تقریباً دو ماہ وہاں قیام کریں گے۔

اداکار کی زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ وقتی طور پر روک دی گئی ہے۔ شاہ رخ خان اکثر ایکشن مناظر خود ادا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں گزشتہ برسوں میں بھی چوٹیں لگتی رہی ہیں

ٹیگز: