واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا سے تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو چکی ہے، چند نکات پر مزید بات چیت باقی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے امریکی حکام سے تعمیری ملاقاتیں کیں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔