Wed, September 16, 2026

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری، شاہرات پر ٹریفک متاثر

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری، شاہرات پر ٹریفک متاثر

لاہور :پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہرات پر مختلف مقامات پر ٹکڑوں کی صورت میں دھند موجود ہے جس کے باعث ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور گاڑیوں کی رفتار مناسب رکھیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث بعض شاہرات پر ٹریفک آہستہ روی کا شکار ہے۔

ٹیگز: